Daily Roshni News

پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر گرفتار

‏مانسہرہ: تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور عامر ڈوگر کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کے دونوں سابق رکن قومی اسمبلی مانسہرہ میں پی ٹی آئی تحصیل بفہ پکھل کے صدر کی رہائشگاہ پر موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق رضا اللہ خان اور ان کے کزن کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم پولیس یا کسی بھی ادارے نے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

رضا اللہ خان کے کزن نے تھانہ بٹل میں دونوں کے اٹھائے جانے کی اطلاع دی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہےکہ علی نوازکی جبری گمشدگی شرمناک سلسلےکی کڑی ہے، ان کو قانونی ضوابط کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے، چیف جسٹس اس لاقانونیت پ رنگران حکومت سے جواب طلب کریں۔

Loading