Daily Roshni News

درس قرآن پاک۔۔۔رب کون ھے ؟؟؟؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔درس قرآن پاک)بسم الله الرحمن الرحیم

بسم الله الرحمن الرحیم

درس قرآن پاک

رب کون ھے ؟؟؟؟

قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ قُلِ اللّٰہُ ؕ قُلۡ  اَفَاتَّخَذۡتُمۡ  مِّنۡ  دُوۡنِہٖۤ  اَوۡلِیَآءَ  لَا یَمۡلِکُوۡنَ لِاَنۡفُسِہِمۡ نَفۡعًا وَّ لَا ضَرًّا ؕ قُلۡ ہَلۡ یَسۡتَوِی الۡاَعۡمٰی وَ الۡبَصِیۡرُ   ۬ ۙ اَمۡ ہَلۡ تَسۡتَوِی الظُّلُمٰتُ وَ النُّوۡرُ  ۬ ۚ اَمۡ  جَعَلُوۡا لِلّٰہِ  شُرَکَآءَ  خَلَقُوۡا کَخَلۡقِہٖ فَتَشَابَہَ الۡخَلۡقُ عَلَیۡہِمۡ ؕ قُلِ اللّٰہُ خَالِقُ کُلِّ شَیۡءٍ وَّ ہُوَ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ ﴿۱۶﴾

 اِن سے پوچھو ،  آسمان و زمین کا ربّ کون ہے؟ ۔  ۔  ۔  ۔  کہو ،  اللہ ۔   پھر ،  ان سے کہو کہ جب حقیقت یہ ہے تو کیا تم نے اسے چھوڑ کر ایسے معبودوں کو اپنا کارساز ٹھہرا لیا جو خود اپنے لیے بھی کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے؟ کہو ،  کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہوا کرتا ہے؟  کیا روشنی اور تاریکیاں یکساں ہوتی ہیں؟  اور اگر ایسا نہیں تو کیا ان کے ٹھہرائے ہوئے شریکوں نے بھی اللہ کی طرح کچھ پیدا کیا ہے کہ اس کی وجہ سے ان پر تخلیق کا معاملہ مشتبہ ہوگیا ؟ ۔  ۔  ۔کہو ،  ہر چیز کا خالق صرف اللہ ہے اور وہ یکتا ہے  ،  سب پر غالب!

سورہ الرعد 16

درس حدیث

حضرت ابی سعید خزری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں کیسے چین سے رہ سکتا ہوں جب کہ صور پھونکنے والا صور کو منہ سے لگائے ہوئے اپنا رخ اسی کی طرف کئے ہوئے ہے، اسی کی طرف کان لگائے ہوئے ہے، انتظار میں ہے کہ اسے صور پھونکنے کا حکم دیا جائے تو وہ فوراً صور پھونک دے، مسلمانوں نے کہا: ہم  ( ایسے موقعوں پر )  کیا کہیں اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ”کہو: «حسبنا الله ونعم الوكيل توكلنا على الله ربنا وربما» ”ہمیں اللہ کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے، ہم نے اپنے رب اللہ پر بھروسہ کر رکھا ہے“

جامع ترمذی 3243

Loading