Daily Roshni News

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی جاری، 3 ہزار سے زائد فلسطینی طلبا شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، 7 اکتوبر  سے جاری اسرائیلی بمباری سے مستقبل کے ہزاروں فلسطینی معمار موت کی نیند سوچکے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ  میں 7 اکتوبر  سے اب تک اسکول کے 3 ہزار 117 طلباشہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ  مغربی کنارے میں بھی7  اکتوبر  سے اب  تک 24 طلبا شہید کیے گئے۔

اسرائیلی بمباری سے 130 اساتذہ  اور  تدریسی عملہ شہید ہوا ہے، 7  اکتوبر سے غزہ کے تمام  اسکول بند ہیں،6 لاکھ 8 ہزار طلبا تعلیم  سے محروم ہیں۔

فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق غزہ کے 239 سرکاری اور  اقوام متحدہ کے اسکولوں پر بمباری کی گئی ہے۔

Loading