Daily Roshni News

پی سی بی کا انضمام کے استعفے کے بعد مزید اراکین کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کے بعد دیگر اراکین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے وہاب ریاض  اور سابق کپتان یونس خان سے ملاقاتیں کیں، اس ملاقات میں سہیل تنویر بھی موجود تھے، اس دوران سلیکشن کمیٹی سمیت کرکٹ کے مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی نے سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے عبوری سربراہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی کو بھی فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی۔

Loading