Daily Roshni News

الیکشن 2023کے ووٹ کاسٹ کرنے کا مرحلہ انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہو گیا۔۔۔۔

ہالینڈ،الیکشن 2023کے ووٹ کاسٹ کرنے کا مرحلہ

انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہو گیا۔۔۔۔

ووٹ ڈالنے کی شرح78.4فیصد رہی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہالینڈ بھر میں الیکشن بروز بدھ22نومبر2023کو انعقاد کیا گیا مذکورہ الیکشن میں 78.4فیصد ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ انتخابات کا نظام انتہائی منظم تھا اور اس پر مکمل طور پر عمل کرکے کامیاب بنایا گیا۔ حکومتی سطح پر ووٹر کو ووٹ ڈالنے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئیں۔منصوبہ بندی کے تحت ہر علاقے میں سرکاری عمارتوں ، اسکولز اور کالجز میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تاکہ ووٹرز باآسانی پیدل جا کر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں ۔اس طرح ووٹر ز نے خوشی خوشی جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پولنگ والے دن کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی نے اپنی  اہلیہ کے ہمراہ تھیٹر فائلنٹ دی ہیگ میں قائم پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ کاسٹ کیا۔ جاوید عظیمی نے بتایا کہ جب ہم متذکرہ پولنگ اسٹیشن پہنچے تو وہاں خوش اخلاق عملے نے ہمارا استقبال کیا انتہائی نفیس انداز میں ہماری دستاویزات چیک کرکے بیلٹ پیپر دیا پھر ہم نے پولنگ یوتھ میں جاکر اپنی پسند کی سیاسی جماعت کوووٹ کاسٹ کر دیا ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ کے شہری نہ کسی سے دریافت  کرتے ہیں کہ کس کو ووٹ دیاا ور نہ ہی  خودبتاتے ہیں بس ووٹ دے  کرنتائج کا انتظار کرتے ہیں۔جاوید عظیمی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پولنگ اسٹیشن پر تعین بااخلاق عملے کی تصویر بنائی اس پروہ سب بہت خوش ہوئے۔ مختصر یہ ہے کہ ہالینڈ کے شہری کسی بھی زمہ داری کو نبھانے کے لئے انتہائی خلوص نیت اور خوش اسلوبی سے اپنی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

Loading