Daily Roshni News

رحمت آج بھی تقسیم ہو رہی ہے۔

رحمت آج بھی تقسیم ہو رہی ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )رحمت کا فنکشن یہ ہے

کہ آج بھی ”تقسیم “ ہو رہی ہے اور یہ بڑی رحمت ہے ۔

: میں یہ کہتا ہوں

کہ ”بزرگانِ دین نے کمال “ کیا ہے ۔

 آپ بزرگانِ دین کے ”چھوٹے چھوٹے کام دیکھو “

کہ لوگوں کا انہوں نے ایک ایسا کام کر دیا

کہ ان کی” زندگی بدل دی ۔ “

: بابا فرید گنج شکرؒ سے لوگوں نے پوچھا

کہ ہمیں ٹوٹل اسلام بتا دیں

 کہ یہ کیا ہے کیونکہ ہمارے ”پاس ٹائم نہیں ہے ، “

:  غریب اور امیر دونوں کے پاس وقت نہیں ہے

: لہٰذا آپ ہمیں موٹی موٹی باتیں بتا دیں

: تو فرمایا کہ اچھا موٹی موٹی باتیں سن لو ،

  ” اللّٰہ ، محمّدﷺ ، چار یار ؓ  ، خواجہؒ ، قطبؒ ، اور  فرید ؒ ”  چلو اسلام پورا ہو گیا ۔ “

:  انہوں نے کہا جی بات سمجھ نہیں آئی ۔

  فرماتے ہیں

کہ یہ جو میں نے چار نام بتائے ہیں

یہ یاد رکھ لینا تو آپ کا ” اسلام ضائع نہیں ہو گا ، “

:   اللّٰہ پکا یاد ہے ، محمّدﷺ پکا یاد ہے ، 

:       “چار یار ؓ  میں جھگڑا نہ کرنا ، “

خواجہ غریب نواز ؒ ، قطب الدین بختیار کاکی ؒ ،

اور آخیر میں  خاکسار فرید ؒ ، 

آپ میرے پاس رہو اور ان چار باتوں کو یاد رکھو

:::: تو آپ گمراہ نہیں ہوں گے““

 یعنی محمّدﷺ ، چار یار ؓ ، خواجہؒ ، قطب ؒ فریدؒ اور میرے کہنے پر چلتے جاوٴ ۔

اُن لوگوں کو پھر آسانی ہو گئی ۔

:   یہ کوئی علم کی بات نہیں ہے ،

اور کوئی لمبی چوڑی بات بھی نہیں ہے ۔۔۔

: علم یہ ہے کہ جو وہ کہتے ہیں کرتے جاوٴ ۔

: تو وہ شخص جو ہے وہ چار یار ؓ میں بحث نہیں کرے گا ،

 اس کیلئے دائرہ بن گیا ،

 اللّٰہ ، محمّدﷺ ، چار یار ؓ ،

    “”خبردار کوئی بحث نہ کرے ، “”

: جب چار یار کا لفظ آ گیا

تو پھر اس میں تبدیلی

:  یا دوسرا واقعہ یا تیسرا واقعہ سب بیکار ہے ۔

سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ

(گفتگو11تا15/ گفتگو12صفحہ:181)

Loading