ایمسٹرڈیم ،پروقار محفل نعت مسجد الکرم میں منعقد کی گئی۔
عالمی شہرت یافتہ نعت خواں فصیح الدین سہروردی نے اپنی
سحر انگیز آواز سے عاشقان ِ رسول کے دل موہ لئے۔۔۔!!
ایمسٹرڈیم (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ میر مختار میر ) مسجد الكرام میں 3 دسمبر بروز اتوار کو عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید فصیح الدین سروردی کے ساتھ ایک شاندار محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ،شاہ صاحب نے اپنی مشہور نعتوں کا گلدستہ سرکار مدینہ کی بارگاہ میں پیش کیا ، جس کی صدارت سید افتخار حسین شاہ صاحب نے کی ایمسٹرڈیم کے علاوہ ہالینڈ کے دوسرے شہروں سے بھی لوگوں کی ایک تعداد نے شرکت کی ، ڈیلی دستک کی سہیل احمد ، کرامت چودھری ۔ چودھری مختار حسین ، خورشید مغل ، ڈیلی دستک کے بیورو چیف اور سینیئر صحافی مختار میر ، راجہ حفیظ رحمان اور چوہدری احمد رشید نے بھی شرکت کی ۔سید فصیح الدین گزشتہ ماہ سے یورپ کے دورے پر ہیں ناروے سے شروع ہونے والا یورپین ٹور چار دسمبر کو اختتام پذیر ہوا ۔نیدرلینڈ میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر المیر ۔ غوثیہ مسجد ایمسٹر ڈیم ۔ مسجد تقوہ ایمسٹرڈیم ۔ منہاج القران دی ہیک ۔ نور اسلام ڈین ہاگ ۔غوثیہ مسجد راٹرڈیم ۔ مسجد مدینۃ الاسلام برسلز بیلجیم ۔ فرید الاسلام ایمسٹرڈیم کے علاوہ شاہد بشارت کے ریسٹورنٹ ۔ سید جنید شاہ کے گھر علاوہ پرائیویٹ پروگراموں میں شرکت کی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی شاہ صاحب نیدرلینڈ میں 20 سال کے بعد آے جس کی وجہ سے لوگوں کو ان کی نعتیں سننے کا شوق اور انتظار تھا ۔شاہ صاحب چار دسمبر کو لندن روانہ ہوں گے اور 19 نومبر تک انگلینڈ میں ہونے والی محفل میں شرکت کریں گے ۔