Daily Roshni News

ہالینڈ ،کا رکھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی، جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

ہالینڈ ،کا رکھڑی ہوئی گاڑی سے ٹکرا کر
الٹ گئی، جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ نما ئندہ خصوصی ) آج مورخہ 15 مئی 2023 بروز پیر کی رات کار کو حادثہ پیش آیا تفصیلات معروف مقامی اخبار کی خبر کے مطابق سفید رنگ کی مرسیڈیز کار 15 مئی بروز پیر کی رات کو اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ راستے میں VOORST(N345) کے مقام پر کھڑی ایک گاڑی سے زور دار دھماکے سے ٹکرا گئی، اس اچانک ٹکراؤسے کار ڈرائیور خوفز دہ ہو گیا، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ کار الٹ گئی اور کافی حد تک اس کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے بے توجہی سے کار ڈرائیو کرنا یا کار بے قابو ہو جانے سے اس طرح کے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ متذکرہ کار حادثہ ZUTPHEN کے علاقے میں پیش آیا ۔

Loading