(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔تحریروتحقیق۔۔۔میاں ساجد علی)
حفیظ جالندھری ۔ پاکستان کے قومی ترانے کے خالق اور شاہنامۂ اسلام کے شاعر ۔ حفیظ علامہ اقبال سے بہت متاثر تھے اکثر اقبال کے ہاں حاضری دیتے۔ علامہ اقبال نے جب 1926ء میں پنجاب لیجسلیٹیو اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا تو آپ کی انتخابی مہم میں حفیظ اکثر آپ کے ساتھ رہتے۔ حفیظ نے اپنے مضمون ’حفیظ کا اقبال‘ میں جہاں علامہ اقبال سے اُن کی بے تکلفی کا ذکر کیا ہے وہاں وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ایک روز اقبال نے علی بخش کو جالندھر بھیج کر مجھے لاہور طلب کیا اور کہا کہ ’’حفیظ ! تم میرا مرثیہ لکھنا‘‘۔ حفیظ تحریر کرتے ہیں کہ اقبال نے اُن سے شاہنامہ میں سے ولادتِ رسول کے اشعار سنانے کی درخواست کی‘ جسے اُنہوں نے قبول کیا۔ حفیظ جالندھری کا انتقال 21 دسمبر 1982ء کو لاہور میں ہوا۔
(تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)