Daily Roshni News

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے این اے 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پشاور: تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی ٹی آئی کے مطابق شاندانہ گلزار نے وکلاء کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں جب کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Loading