Daily Roshni News

جاوید عظیمی کی مزار شریف پر حاضری اور بابا صاحبؒ کے صاحبزادے سے خصوصی ملاقات۔۔۔۔۔۔

ماہانہ ستائیسویں حضور قلندر بابااولیاءؒ

نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی کی مزار شریف پر حاضری

اور بابا صاحبؒ کے صاحبزادے روف احمد عظیمی سے

خصوصی ملاقات۔۔۔۔۔۔

کراچی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) سلسلہ عظیمیہ کےروحانی اسکول مراقبہ ہال مراقبہ ہال  ہالینڈ کے نگران محمد جاوید عظیمی آجکل اپنے نجی دورے کے سلسلے میں اپنی اہلیہ انجم عظیمی کے ہمراہ پاکستان کے شہر کراچی میں قیام پذیر ہیں۔ گزشتہ دنوں بروز بدھ27دسمبر2023سلسلہ عظیمیہ کے بانی وامام سیدنا محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے مزار شریف  میں منعقدہ ماہانہ سائیسویں کی روحانی تقریب میں عقیدت و احترام  سے حاضری پیش کرکے صاحب مزار کی روح پر فتوح کو ایصال ثواب نذر کرنے  کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی بعدازاں حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے صاحبزادے روف احمد عظیمی سے خصوصی ملاقات کے دوران متفرق  موضوعات پرگفتگو کا سلسلہ جاری رہا متذکرہ گفتگو کے دوران روف احمد عظیمی کے صاحبزادے ، اہلیہ  بیگم  رخسانہ  عظیمی ، جاوید عظیمی اور ان کی اہلیہ انجم عظیمی نے گفتگو میں بھرپور حصہ لیا۔ ملاقات کے دوران جاوید عظیمی اور انجم عظیمی  کی خدمت میں ماہانہ ستائیویں کا بابرکت لنگر بھی پیش کیا گیا۔

Loading