Daily Roshni News

نیوزی لینڈ کی پاکستان کو وائٹ بال سیریز کی پیشکش

نیوزی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو 2024 کے اوائل میں وائٹ بال سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجوزہ سیریز پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یا تین ایک روزہ میچز پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تجویز دی ہے کہ سیریز پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کے بعد ہو، جو جنوری 2024 میں ختم ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جنوری 2024 کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا ،نیوزی لینڈ کے پاس ساؤتھ افریقہ کی میزبانی سے قبل ایک ونڈو ہے۔

Loading