Daily Roshni News

واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ فیچر متعارف کروادیا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس میں صارفین غلط پیغام بھیجنے جانے پر اسے پندرہ منٹ کے اندر ٹھیک کرسکیں گے، دراصل یہ میسج ایڈٹ فیچر ہے جس کا اعلان میٹا کی جانب سے پہلے بھی کیا گیا تھا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بیسٹ آف لک‘ غلط لکھا گیا ہے اور اسے ٹھیک کرکے اس میں ترمیم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل صارفین کو میسج بھیجنے جانے کے بعد غلطی کا احساس ہوتا تھا تو اسے ڈیلیٹ کرکے دوبارہ پیغام بھیجنا پڑتا تھا۔

میسج ایڈٹ فیچر سے صارفین کا وقت بچے گا اور وہ صرف اس غلطی کو پندرہ منٹ کے وقت میں ٹھیک کرسکیں گے۔

مارک زکربرگ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اب صارفین پیغام بھیجنے کے 15 منٹ کے اندر پیغام میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ ار آپ ایسا کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کسی پیغام کو دبا کر رکھ سکتے ہیں، اور پیغام کو تبدیل کرنے کے لیے ترمیم کے آپشن پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے میسج ایڈٹ فیچر متعارف کروادیا

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ غلط پیغام درست کرنے کے لیے مینو سے ایڈٰیٹ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا اس کے بعد میسج کو ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔

Loading