ایک بچہ پہلے دن سکول جا رہا تھا باپ نے اسے نصحیت کی۔ ”بیٹا! وہاں جا کر میٹھی میٹھی باتیں کرنا“۔ بچہ سکول پہنچا تو استاد نے پوچھا:”تمھارا نام کیا ہے؟“۔ بچے نے جواب دیا:”لڈو“۔
استاد نے پوچھا:”تمھارے والد کا کیا نام ہے؟“۔ بچے نے جواب دیا:”گلاب جامن“۔ استاد نے پوچھا:”تمھاری امی کا کیا نام ہے؟“۔ اسنے جواب دیا:”برفی“۔ استاد نے غصے سے پوچھا:”تم رہتے کہاں ہو؟“۔ بچے نے فوراً جواب دیا: ”مٹھائی کے ڈبے میں“۔