قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جلد ہی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم والدہ کے ہمراہ اگلے ماہ جون کے دوسرے ہفتے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے بابر اعظم کے علاوہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان،افتخار احمد ، فہیم اشرف اور فخر زمان بھی رواں سال حج کریں گے۔
دوسری جانب سابق کرکٹر انضمام الحق بھی اہلیہ کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے مارچ میں بتایا تھا کہ رواں برس ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بابر اعظم، حارث رؤف اور افتخار احمد عمرہ ادا کرچکے ہیں۔