Daily Roshni News

ہالینڈ، پولیس نے DEN BOSCH ,، فلیٹ سے پانچ ماہ پرانی لاش برآمد  کر لی۔

ہالینڈ، پولیس نے DEN BOSCH ,، فلیٹ

سے پانچ ماہ پرانی لاش برآمد  کر لی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی )پولیس نے ہالینڈ کے شہر DEN BOSCHکے ایک فلیٹ سے لاش برآمد کرلی تفصیلات معروف مقامی اخبار کی خبر کے مطابق گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 27 مئی 2023کو صبح کے وقت ہالینڈ کے شہر DEN BOCHکے فلیٹ سے ایک لاش برآمد کرلی ذرائع کے مطابق مذکورہ لاش پانچ دن پرانی ہے تاہم یہ قدرتی موت ہے پولیس نے اس مردانہ لاش سے متعلق اس کے پڑوس اور ارد گرد رہنے والوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے دوران تفتیش پڑوس میں رہنے والوں نے بتایا کہ کافی دنوں سے ہمیں اس کے گھر سے کسی طرح کی کوئی آواز سنائی نہیں دی اور گھر سے کوئی باہر بھی نہیں آیا جبکہ پولیس نے دیکھا کہ اس کا پوسٹ باکس بھی بھرا ہوا تھا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی نے اس بکس سے خطوط بھی نہیں نکالے ان تمام اشاروں اور دستاویزات سے بات یقینی ہے کہ یہ شخص پانچ ماہ قبل انتقال کر گیا ہے پولیس نے  پڑوسیوں اور آس پاس رہنے والے خواتین و حضرات سے درخواست کی ہے کہ آئندہ اگر آپ لوگ محسوس کریں گے کسی پڑوسی کے گھر سے آواز یا وہ کچھ دنوں سے باہر نہیں آیا اور اس کا پوسٹ باکس بھر گیا ہے تو اس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں ۔اطلاع کے لئے نمبر دیا جا رہا ہے

0900-8844

Loading