Daily Roshni News

عیدالاضحیٰ 2024،جاوید عظیمی کی جانب سے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد۔

عیدالاضحیٰ 2024

ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کی جانب سے

امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد اور خصوصی پیغام۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی) دنیا بھر میں بروز اتوار 16جون2024کو عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس پر مسرت موقعہ پر معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سال عید الاضحیٰ کے موقعہ پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو ادا کرتے جانور ذبح کرتے ہیں، امسال بھی سنت ابراہمی کی یاد میں جانور زبح کریں گے مگر میرا امت مسلمہ کے تمام مسلمانوں کو پیغام ہے کہ قربانی کرکے اور عید کی خوشیوں میں مستحقین کو بھی شامل کر یں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں میں حقیقی طور پر شامل  ہو سکیں اس کے ساتھ ساتھ فلسطین کے نہتے اور مظلوم بہن بھائیوں کی عملی طورپر مدد کرنے کی جدو جہد کریں۔آخر میں محمد جاوید عظیمی   نے امت مسلمہ اور وطن عزیز پاکستان کے خواتین و حضرات کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دین اسلام کی سربلندی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading