Daily Roshni News

آگ

ایک آدمی نے فائرسٹیشن فون کیا اور بولا”دیکھئے میں نے حال ہی میں اپنا باغ سنوارا ہے میں نے اس میں بیش قیمتی پودے لگائے ہیں۔“ ”کیا اس میں آگ لگ گئی ہے۔“دوسری طرف سے پو چھا گیا۔ ”کچھ پودے تو بالکل ہی نایاب ہیں۔

میں نے انہیں بڑی مشکل سے حاصل کیا ہے“ ”دوسری طرف سے بڑی غصے بھری آواز آئی۔”دیکھئے جناب! یہ فائرسٹیشن ہے، گل فروشی کی دکان نہیں۔“ ”معلوم ہے مجھے! ذرا غور سے میری بات سنئیے، میرے پڑوس میں آگ لگ گئی ہے اور میں نہیں چاہتاکہ جب آپ لوگ آگ بجھانے آئیں تو میرے باغ اور پودوں کو نقصان پہنچائیں۔“

Loading