Daily Roshni News

ناسا کی مصنوعی ستارہ خلاء میں بھیجنے کی تیاری ۔

ناسا کی مصنوعی ستارہ خلاء میں بھیجنے کی تیاری ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )واشنگٹن :۔ امریکی خلائی ادارہ ناسا نے متعدد یونیورسٹیوں اور اداروں کے اشتراک سے ایک مصنوعی ستارہ خلاء میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

جوتے کے ڈبے کے برابر یہ ستارہ لینڈولٹ نامی سپیس مشن 2029 میں زمین سے تقریبا 36 ہزار کلو میٹر فاصلے پر بھیجا جاۓ گا جو زمین کے گرد گھومے گا۔

آٹھ لیزر کا حامل یہ مصنوعی ستارہ محدود مقدار میں شعاعیں خارج کرے گاجس کی چمک کا موازنہ سائنسدان اصل ستاروں کی چمک سے کریں گے اور خلائی اجرام کی چمک کے متعلق مزید بہتر کیٹلاگ تشکیل دیں گے۔

ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالر مالیت کے اس مصنوعی ستارے کا سائز ایک جوتے کے ڈبے کے برابر ہو گا اور اسکو ٹیلیسکوپ سے آسانی کے ساتھ دیکھا جا سکے گا۔ مشن کے متعلق یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر علم فلکیات پر واضع اثرات ڈالے گا۔

Loading