Daily Roshni News

نیولے پر سانپ کے زہر کا اثر کیوں نہیں ہوتا؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سانپ اور نیولے Mongoose کی لڑائی میں سانپ نیولے کو کافی بار bite کرتا ہے  لیکن نیولے  Mongoose پر سانپ کے زہر کا اثر کیوں نہیں ہوتا؟؟؟

جواب۔ نیولے کے علاوہ سیہ (ہیج ہاگ ) ، ہونی بیجر ، کچھ پرندے اور اکثر سانپ بھی سانپ کے زہر کے خلاف مدافعت رکھتے ہیں ، ہوتا یہ ہے کہ سانپ کے زہر میں مختلف مالیکیول اور دوسری پروٹینز ہوتی ہیں جو کہ آپ کے بدن میں جا کر مختلف کیمیائی عمل کرتی ہیں یا oragans اور پٹھوں کے کنکشن کو روک کر آپ کو مفلوج کر دیتی ہیں ، اگر آپ کسی طرح ان پروٹینز کے عمل کو روک سکیں تو آپ سانپ کے زہر کے خلاف مدافعت رکھیں گے ، کچھ جانداروں کے خون میں چھوٹی سی پروٹینز ہوتی ہیں جو سانپ کی پروٹینز کو فورا معتدل یا نیوٹرالائیز کر دیتی ہیں ، کچھ کے پٹھوں اور اعصاب کے کنکشنز پر پروٹینز کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ سانپ کا زہر اس کنکشن سے جڑ کر اسے روک ہی نہیں پاتا ،

یہ سب فطری مدافعت ہیں  resistance جو ان جانداروں کو لاکھوں برس کے ارتقا سے پیدائشی ملتی ہیں ، پر آپ سانپ کے زہر کے خلاف مدافعت خود بھی بنا سکتے ہیں    . مثلا ایک صاحب تھے بل ہاسٹر bill hoster  ، وہ ساری زندگی اپنے بدن میں سانپوں کا زہر تھوڑا تھوڑا انجیکٹ کرتے رہے ، انکے بدن نے اسکے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی پروٹینز (انٹی باڈیز )  بناییں جسکا فائدہ یہ ہوا کہ انھیں زندگی بھر سانپوں نے ١٧٢ بار کاٹا پر اس سے انکی موت واقع نہیں ہوئی ، آداب

تحریر دل آرام

Loading