Daily Roshni News

حاجی شبیر عزیز کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام۔

دی ہیگ، حاجی شبیر عزیز کے صاحبزادے ثاقب عزیز کی

 دعوت ولیمہ کا اہتمام ، ہالینڈ اور بلجیم سے خواتین و حضرات

 کی بھر پور شرکت نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔عکاسی —محمد جاوید عظیمی —میاں عمران اور بنارس علی )گزشتہ روز بروز سوموار یکم جولائی 2024 کو دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور جانی پہچانی شخصیت حاجی چوہدری شبیر عزیز نے اپنے صاحبزادے محمد ثاقب عزیز کی دعوت ولیمہ کا اہتمام دی بیگ کے خوبصورت کشادہ ہال میں کیا ۔

ہالینڈ کے مختلف شہروں اور بلجیم سے مدعو کئے گئے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے دعوت ولیمہ کی تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ مذکورہ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سےعلامہ حافظ یا سر نسیم قادری نے کیا اور بعد ازاں دولہا اور دلہن کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ مہمانوں کی آمد مکمل ہو جانے پر معزز مہمانوں خواتین و حضرات کی تواضع گرما گرم عمدہ لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔ قبل ازیں حاجی شبیر عزیز، حاجی خالد ندیم ، حاجی ذاکر حسین اور حاجی مظہر اقبال نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے  چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی ، ایم ڈی میاں عاصم  محمود،میاں عمران ، چوہدری محمد اقبال قاضیاں ، چوہدری محمد الیاس اورچوہدری اکرام نے میزبان اول حاجی شبیر عزیز کو ان کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی ان کے گلے لگ کر مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading