Daily Roshni News

“معروف پاکستانی صحافی شاھد چوھان کے اعزاز میں پروقار تقریب۔

“معروف پاکستانی صحافی شاھد چوھان کے اعزاز میں پروقار تقریب۔
تقریب کا اہتمام لاہور پریس کلب اور زنجیر میڈیا نے کیا۔
تقریب کی صدارت سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کی”۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی )عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے والے نامور صحافی شاہد چوہان کے اعزاز میں لاہور پریس کلب میں “ایک شام شاھد چوھان کے نام” سے خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی صدارت سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے کی جبکہ نقابت کے فرائض سینئر صحافی منشاء قاضی اور سٹی میڈیا گروپ سے احمد صابر چغتائی نے ادا کیے۔ مہمانان گرامی میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی، سینئر اینکر پرسن مدثر اقبال، کالم نگار میاں حبیب اللہ، سینئر صحافیوں خاور نعیم ہاشمی، محمد احمد رضا، مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر اور سابق ممبر اسمبلی رانا محمد ارشد، چیف کوآرڈینیٹر یورپ حافظ امیر علی اعوان، سندس فاؤنڈیشن کے صدر محمد یاسین تھے، تقریب کے میزبان زنجیر میڈیا گروپ کے سی ای او ندیم اکرام ورک اور چیف ایڈیٹر غلام مصطفٰی تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن اور ٹیلون نیوز کے سی او او مدثر اقبال کا کہنا تھا کہ شاہد چوہان کی پہچان ان کا کام ہے جو نہ صرف صحافی برادری کیلئے بلکہ پاکستان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے
نامور سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ شاہد چوہان نے اپنے کام کے ساتھ عمدہ اخلاق کے باعث صحافی برادری اور اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر رانا محمد ارشد کا کہنا تھا کہ شاہد چوہان سے زمانہ طالب علمی سے گہرا تعلق ہے وہ میرے بھائی ہیں۔ ہم نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اکٹھے کام کیا اور اچھے برے وقتوں میں ساتھ رہے۔ شاہد چوہان نے جس جزبے اور لگن کے ساتھ دیار غیر میں پاکستانیوں کی خدمت کی اس پر فخر ہے۔
چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ حافظ امیر علی اعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کئی پروگرامز میں شاہد چوہان کے ساتھ شرکت کا موقع ملا، انہوں نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی بات کی اور بیرون ملک جاکر اپنے وطن کیلئے کام کرنا اپنی مٹی سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے

روزنامہ پاکستان کے روح رواں و سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد چوہان نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحد کرنے کے ساتھ انکے مسائل اجاگر کیے۔ اور وہ حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر پاکستان کے سفیر ہیں۔ ہمیں اسی طرح قوم کو جوڑنے والوں کی ضرورت ہے توڑنے والے تو بہت ہیں جوڑنے والے کم ہیں۔ اس لیے شاھد چوھان والا جزبہ عام ہونا چاہیئے۔

تقریب کے اختتام پر بانی و صدر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس شاہد چوہان نے تقریب کے شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

تقریب میں وزیراعلی پنجاب کے سابق ایڈوائزر ایوب چوہدری، سینئر سپورٹس جرنلسٹ محمد احمد رضا، سینئر صحافیوں افضال عباسی، نواز طاہر، مرزا رضوان، یونائیٹڈ گروپ کے رہنما رانا خالد قمر اوورسیز پاکستانی صحافیوں ضیاء سید پرتگال، سید شاہزیب ارشد فرانس کے علاوہ کئی نامور صحافیوں، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،
تقریب کے آخر میں شاھد چوہان کو انکی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Loading