Daily Roshni News

ہالینڈ اور ترکی کے مابین کوارٹر فائنل میچ پر ڈیلی روشنی نیوز کی سروے کالز۔۔

ہالینڈ اور ترکی کے مابین کوارٹر فائنل میچ پر

 ڈیلی روشنی نیوز کی سروے کالز، مختلف مکتبہ فکر

کی شخصیات کی رائے تاہم نعیم بٹ کی پیشگوئی درست …

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔سروے رپورٹ۔۔۔ جاوید عظیمی ) اس وقت  دنیا بھر میں موجود فٹبال کھیل کے شائقین کی توجہ جرمنی میں جاری 2024 EK یعنی فٹبال کی یورپ چمپئین شپ پر ہے اور شیڈول کے مطابق ہونے والے میچز کو شائقین کروڑوں کی تعداد میں دلچسپی سے فالو کر رہےہیں گزشتہ ہفتے 6جولائی جرمنی  کے شہر برلن کے وسیع فٹبال اسٹیڈیم میں 70 ہزار فٹبال شائقین کی موجودگی میں نیدرلینڈز نے ترکی کو دو، ایک سے شکست دے دی،مذکورہ میچ کے کھیلے جانے سے چند گھنٹے قبل ہالینڈ میں   مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات سے رائے لی گئی تو علامہ غلام مصطفے نقشبندی نے ترکی  کے لئے دعائیہ انداز میں کامیابی  کی پیش گوئی  کی، چوہدری اصغر نے کہا مقابلہ سخت ہوگا مگر ہالینڈ کی جیت کی پیش گوئی، علمی شخصیت اعجاز قیصر المعروف کیپٹن ہالینڈ کی فتح کے لئے واضح پیش گوئی کی، معروف متحرک تاجر اور روشنی نیوزکے ایم ڈی میاں عاصم محمود نے واشگاف الفاظ میں  ہالینڈ کی فتح قرار دیا ،چوہدری محمد الیاس اور چوہدری اکرام الحق نے ہالینڈ 2 اور ترکی صفر کی رائے قائم کی، میاں عمران ، چوہدری غلام باری ، ملک مسعود الرحمن کلیامی نے کہا مقابلہ اچھا ہوگا ہالینڈ کی جیت ہوگی ، راجہ فاروق حیدر،علامہ افتخار چشتی ،انور ثاقب ، چوہدری عمران چھیر نے کہادونوں ٹیموں میں جو بہتر کھیلے گا وہی  جیتے گا ۔  تاجر محمد جمیل نے بڑی واضح  رائے دی کہ ہالینڈ کی ٹیم بہترین اور یہی میچ جیتے گی. اس مذکورہ میچ کے لئے دی ہیگ کی معروف کاروباری شخصیت محمد نعیم بٹ نے  جوپیشگوئی کی وہ درست ثابت ہوئی ۔ جب راقم نے محمد نعیم بٹ کو رائے جاننے کے لئے فون کیا تو انھوں نے  بڑے اعتماد کے ساتھ بتایا ہالینڈ کی ٹیم دو گول کرے گی اور ترکی کی ٹیم ایک گول اسی پر نتیجہ ہالینڈ کے حق

میں ہوگا اور یہ ایسا ہی ہوا۔ادارہ روشنی نیوز محمد نعیم بٹ کو اس سلسلے میں مبارکبادپیش کرتا ہے۔

یادر ہے چند شخصیات نے مصروفیت کے باعث فون کالز اٹینڈ نہیں کیں اس لئے ہم  ان کی رائے سے محروم رہے ۔

Loading