Daily Roshni News

دعاؤں سے علاج۔۔۔قسط نمبر1

دعاؤں  سے علاج

کاروباراور معاش پر  سفلی، جادو،

 سحر ، تعویذ، بندش اور رکاوٹ

قسط نمبر1

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔دعاؤں سے علاج)معاش پر سفلی عمل:سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ سفلی علم کی لپیٹ میں ہیں۔ آغاز میرے سسر سے ہوا پھر ساس اس کی لپیٹ میں آئیں۔ اب میرے شوہر کے تمام بھائی اور بہنیں اس کی زد میں ہیں۔ کوئی فرد معاش میں سیٹ نہیں ہے۔ ہر فرد پر لاکھوں کا قرض ہے جوبڑھتا جاتا ہے۔

میرے شوہر 4 سال پہلے اچھی جاب پر تھے۔ اب بے روزگار ہیں۔ نہ نوکری اچھی ہے نہ کاروبار سیٹ ہوتا ہے مزدوری کریں تو بھی آمدنی نہیں ملتی۔ روحانی ڈائجسٹ میں کالے علم کے حوالے سے بحث و فکر کے جو مقالے شائع ہوتے ہیں وہ علمی و ادبی لحاظ سے واقعی فکر انگیز ہیں۔ لیکن اس میں شامل تمام افراد شاید اس کے عملی تجربے سے نہیں گزرے کیونکہ وہ تمام افراد ان حالات سے دوچارنہیں ہوئے۔ انہوں نے کبھی مشق ستم بننے والے افراد کی آنکھوں میں نمی نہیں دیکھی۔ ہم تو اس مصیبت میں پھنسے ہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ کیسےاثرات ہوتے ہیں۔

ان مشکلات سے نجات کے لیے دعا بتانے کے ساتھ ساتھ محفل مراقبہ میں دعا کروادیں۔ جواب: عشاء کی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورہ آل عمران (3) کی آیت 73 کا آخری حصہ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يُشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ O اور آیت 74…. صبح شام اور رات سونے سے پہلے اکیس اکیس مرتبہ اعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ غَضَبِهِ وَشَرْ عِبَادِهِ وَمِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَن يَحْضُرُونِ

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔

وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالی کے اسماء یاحفیظ یاسلام کا ورد کرتے رہیں۔

کیرئیر خطرے میں ہے:سوال: میری بیٹی پری میڈیکل سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہے۔ فرسٹ ائیر تک تو پڑھائی میں بہت تیز رہی اور اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئی۔ سیکنڈ ائیر میں آنے کے بعد وہ کچھ عرصہ بیمار رہی۔ صحت یابی کے بعد اب وہ جو سبق یاد کرتی ہے وہ مشکل سے یاد ہوتا ہے اور دوسرے دن بھول جاتی ہے۔ زیادہ پڑھنے سے اسے سر میں درد کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے….؟ کیا اسے کسی کی نظر لگ گئی ہے ….؟ یا پھر اس پر کسی

نے سفلی کروادیا ہے…..؟

ڈاکٹر صاحب! میری بیٹی کا کیرئیر خطرے میں ہے برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں کہ میری بیٹی پہلے کی طرح دل لگا کر پڑھے اور اچھے نمبروں سے کامیاب ہو کر میڈیکل کالج میں جاسکے۔ جواب: صبح، شام اور رات سونے سے پہلے اکتالیس مرتبہ سورہ الانعام (6) کی آیت 96 سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کر کے اُسے پلائیں اور اس پر دم بھی کر دیں۔

بیٹی سے کہیں کہ وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالی کے اسماءِ يَاحَفِيظٌ يَا عَلِيمُ يَا شَافُ یا گریم کا ورد کرتی رر ہے۔

حسب استطاعت صدقہ بھی کریں۔

کاروبار پر بندش:سوال چھ سال پہلے میرے شوہر نے اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ مل کر کاروبار شروع کیا تھا۔ ماشاء اللہ تین سال کار و بار خوب پھلا پھولا۔ اس کے بعد نامعلوم کیوں کام روز بروز کم ہوتا جارہا ہے۔ بجائے فائدہ کے الٹا قرض چڑھتا جارہا ہے۔ حالانکہ شوہر جو کام کر رہے ہیں اس کام میں دوسرے بہت ترقی کر رہے ہیں۔

تقریباً تین سال پہلے ہمارے گھر کے مین دروازے کے آگے کوئی شخص لگاتار تین دن تک سڑا ہوا گوشت اور پوٹلی میں بند ہڈیاں پھینک کر جاتا رہا ہے۔ شوہر نے اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دی اور نوکر سے کہہ کر وہ چیزیں پھنکوا دیں۔ اس کے دو ہفتے بعد پہلے گھر کے صحن میں خون کی تازہ بوندیں نظر آئیں۔ اس کے بعد گھر کے اندر اور کپڑوں کے اوپر بھی خون کے چھینٹے پڑنے لگے۔ پے در پے ان واقعات کے بعد بھائیوں میں جھگڑے ہونے لگے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔

شوہر نے ایک دو عامل حضرات سے معلوم کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے کاروبار پر بندش کرادی گئی ہے۔

کیا یہ بات صحیح ہے….؟ اگر ایسا ہے تو کوئی طریقہ بتائیں کہ گھر اور کاروبار سے بندش ختم

ہو جائے۔ اور تینوں بھائی آپس میں پیار محبت سے رہنے لگیں۔۔۔جاری ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون2022

Loading