Daily Roshni News

غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار پر گرفتار اسرائیلی نوجوان 185 دن بعد رہا

غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف لڑنے سے انکار پر گرفتار اسرائیلی نوجوان کو صیہونی فوج نے رہا کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ میں لڑنے سے انکار پر گرفتار اسرائیلی نوجوان کو  185 دن قید میں رکھا گیا۔

اسرائیلی قانون کے مطابق اسرائیلی فوج میں شمولیت سے انکار پر سزائیں مقرر ہیں اور اسرائیلی نوجوان کو بھی اسی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

صیہونی فوج کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلی نوجوان کا کہنا ہے مجھے جنگ اور قبضےکے خلاف جدوجہد میں کردار ادا کرنے کا موقع ملا، خوشی ہے اسرائیل میں جنگ کے خلاف آواز بلند ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے فسلطینیوں کے خلاف خوراک کی فراہمی بھی معطل کر رکھی ہے جس کے باعث بچے اور حاملہ خواتین بھوک و افلاس کا شکار ہو کر مر رہے ہیں۔

Loading