Daily Roshni News

7 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں ہونے کا امکان

پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے معاملے پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا تاہم بورڈاجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف نے کلائمٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غورکا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرناہوگی جب کہ   آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس مقصد کیلئے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

Loading