Daily Roshni News

غزل۔۔۔شاعر۔۔۔محسن نقوی

غزل

شاعر۔۔۔محسن نقوی

اداسیوں کا یہ موسم بدل بھی سکتا تھا

وہ چاہتا ، تو میرے ساتھ چل بھی سکتا تھا

وہ شخص ! تو نے جسے چھوڑنے میں جلدی کی

 تیرے مزاج کے سانچے میں ڈھل بھی سکتا تھا

وہ جلد باز! خفا ہو کے چل دیا، ورنہ

تنازعات کا کچھ حل نکل بھی سکتا تھا

انا نے ہاتھ اٹھانے نہیں دیا ، ورنہ

 مری دُعا سے، وہ پھر پگھل بھی سکتا تھا

تمام عمر تیر ا منتظر رہامحسن

یہ اور بات کہ ، رستہ بدل بھی سکتا تھا

Loading