Daily Roshni News

فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

فیصلہ

آپ نے کرنا ہے۔

انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی آسٹریا)لوہے کی ایک بار کی قیمت120 روپے ہے

اس سے اگر آپ گھوڑوں کے لئے نعل بنا دیں تو اسکی قیمت 1000روپے ہو گی۔

اس سے سوئیاں بنا دیں تو اسکی قیمت30000روپے ہو گی۔ اور اگر اس سے آپ گھڑیوں کے لئے بیلنس سپرنگ بنا دیں تو اسکی قیمت تین لاکھ روپے ہو گی۔

آپ نے اپنے آپ کو کیا بنایا ہے یہ امر آپکی قیمت طے کرتا ہے

مٹی کو بازار میں بیچیں تو قیمت بہت کم ہوگی

لیکن اینٹیں بنا کر بیچیں تو کچھ زیادہ قیمت ہوگی

اسی  مٹی سے برتن  بنا کر بیچیں تو دس گنا قیمت ہوگی۔

اگر مٹی کو خوبصورت مورتی یا مجسمہ بنا کر بیچیں تو وہ لاکھوں میں بکے گی۔

آپ خود کو دنیا میں کیا بنا کر پیش کرتے ہیں؟

ایک عام،روایتی اور منفی سوچ سے بھر پور انسان یا پھر

ایک بہترین،مثبت اور پر امن محبت پھیلانے والا فائدہ مند قیمتی ترین انسان ؟

فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔

Loading