Daily Roshni News

تمہارا دل اچانک سخت نہیں ہوا

تمہارا دل اچانک سخت نہیں ہوا!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )بلکہ شیطان نے کئی چالیں چلیں، تم ان کی پیروی کرتے رہے، اور تمہارا غفلت زدہ دل متوجہ نہ ہوا۔

تم نے اللہ کا ذکر چھوڑا، پھر صبح شام کی دعائیں ترک کردیں، پھر روزمرہ کا معمول کم کردیا، پھر نفلی عبادت کا معمول چھوڑ دیا، پھر پھر پھر ۔۔۔۔

کوئی برائی سامنے آتی تو شیطان تمہارے دل میں خیال ڈالتا: تمہارے نکیر سے کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، تمہاری بات کوئی نہیں سنے گا، اس برائی کے بارے کچھ نہ کہو، یوں گزر جاؤ گویا تم نے کچھ دیکھا ہی نہیں!

یوں برائی تمہارے دل میں جگہ بناتی رہی، دل اسے نگلتا رہا، اور اس سے مانوس ہوتا رہا، پھر دل نے اس برائی کو برائی ہی نہ سمجھا۔

اب تم فجر کی نماز کے وقت سوتے رہتے ہو، جو فجر کی نماز کے وقت سوتا رہے تو  نفاق میں مبتلا ہوجاتا ہے، اور اگر اس کی عادت ہو جائے، تو نفاق اس کے دل میں اپنی جگہ مضبوط کرلیتا ہے۔

Loading