Daily Roshni News

امریکی ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ نے بھی قرض کی حد بڑھانے کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکج کی حتمی منظوری دے دی۔

سینیٹ میں قرضوں میں اضافے کی حد میں اضافے کے حق میں 63 ووٹ جبکہ مخالفت میں 36 ووٹ ڈالے گئے۔

کانگریس کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد اب وفاقی حکومت کی اکتیس اعشاریہ چار کھرب ڈالر کی قرض کی حد کو ختم کیا جا سکے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ صدر جو بائیڈن اس بل پر جلد دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دے دیں گے۔

اس سے قبل ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اگر یکم جون تک قرض کی حد بڑھانے کے بل کی منظوری نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے جس کے اثرات نہ صرف امریکا میں محسوس کیے جاتے بلکہ عالمی معیشت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتی۔

Loading