Daily Roshni News

ڈی این اے (DNA) میں اللہ پاک کی نشانیاں۔

ڈی این اے (DNA) میں اللہ پاک کی نشانیاں۔

‏ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)100  کھرب بے جان ایٹموں سے ملکر ایک انسانی خلیہ Cell بنتا ہے۔جس میں زندگی ہوتی ہے۔اس میں زندگی کون ڈالتا ہے۔100 کھرب خلیوں (Cells) سے ایک انسان بنتا ہے۔اور ہر خلیہ Cell ایک DNA سالمہ کا حامل ہوتا ہے۔ہر DNA  میں انسانی جسم کے متعلق تین ارب مختلف موضوعات کی معلومات Information ہوتی ہیں۔اگر اس معلومات کو آپ کسی کتاب میں لکھنا چاہیں تو اسکی ایک ہزار جلدیں Volume بنیں گی اور ہر جلد 10 لاکھ صفحات (Pages) پر مشتمل ہوگی ۔ اگر آپ اس معلومات کو کمپیوٹر کی Hard Disk میں ڈالنا چاہیں تو اس کے لئے آپکو  215 ارب GB کی Hard Disk  چاہیئے ہوگی۔D.N.A میں جو معلومات درج ہوتی ہے۔اسی کے مطابق انسان کی ظاہری شکل و صورت عادات اور رویہ بنتا ہے۔

‏جس طرح کمپیوٹر کے براؤزر (Browser) پر نظر آنے والے صفحہ(Page) کے پیچھے (HTML) کے کوڈز (Codes)  کار فرما ہوتے ہیں۔

‏اس لئے مشہور ملحد رچرڈ ڈاکنز نے بھی کہا ہے کہ:

‏The machine code of the genes is uncannily computer like.

‏انسانی ڈے این اے (DNA) میں جینز کا مشین کوڈ غیر معمولی طور پر کمپیوٹر جیسا ہے۔

‏(River out of Eden Page 17)

‏بل گیٹس (Bill Gates) نے کہا کہ:

‏“DNA is like a computer program but far,far more advanced than any software ever created.

‏ڈی  این اے (DNA) ایک کمپیوٹر پروگرام  ہی کی طرح ہے۔

‏لیکن آج تک جتنے  سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں ان سے زیادہ  ترقی یافتہ ہے

‏(The Road Ahead Page 188)

‏یہ صرف ایک انسان کی بات ہے اور دنیا میں ساڑھے سات ارب (7.5 Billion) لوگ موجود ہیں اور اس سے پہلے کتنے انسان گذرے ہیں۔اور کتنے کھرب انسان گزریں گے۔ہم  نہیں جانتے۔یہ صرف انسانوں کی بات تھی۔ انسان کے علاوہ زمین پر ساڑھے  آٹھ  ملین جانداروں کی نوع (Species) موجود ہیں۔ اور ہر جاندار کی مختلف انواع (Species) ہوتی ہیں۔

‏کیا یہ اتنا پیچیدہ(Complex) اور ڈیزائن کیا ہوا(Designed) ڈی این اے خودبخود بن گیا؟؟؟

‏کیا اس میں یہ معلومات اپنے آپ آ گئی؟؟؟

‏ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک کمپیوٹر  پروگرام بغیر کسی سافٹ ویئر انجینئر کے بن گیا ہے۔ جبکہ ڈی این اے دنیا کے بڑے سے بڑے کمپیوٹر پروگرام  سے بھی  کھربوں گنا زیادہ ترقی یافتہ Advanced ہے۔ اور کسی سافٹ ویئر سے بھی بہت ہی زیادہ پیچیدہ ہے۔

‏معلومات کے لئے عالم کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈیزائن کے لئے DESIGNER کی ضرورت ہوتی ہے۔پروگرام کے لیے ایک اعلی باکمال PROGRAMMER  کی ضرورت ہوتی ہے۔

‏هُوَ اللّـٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَـهُ الْاَسْـمَآءُ الْحُسْنٰى ۚ يُسَبِّـحُ لَـهٝ مَا فِى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ

‏وہ اللہ ہی  ہے جو تخلیق کرنے والا ٹھیک ٹھیک وجود  میں لانے والا چیزوں کو صورت دینے ولا ہے۔  تمام اچھے نام اسی کے ہیں۔ کائنات کی ہر چیز اسکی پاکیزگی بیان کرتی ہے۔ وہ بہت ہی غالب اور حکمت والا ہے۔  (الحشر:24)

‏وَفِىْ خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِنْ دَآبَّةٍ اٰيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوْقِنُـوْنَ

اور تمہاری تخلیق میں اور ان جانداروں  میں جن کو زمین میں پھیلایا گیا ہے یقین کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں۔

‏(الجاثیہ آیت:4)

Loading