ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اینڈروئیڈ 15 میں گوگل ایک ایسا مصنوعی ذہانت سے لیس فیچر متعارف کروا رہا ہے جس سے آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو اس کا ڈیٹا محفوظ رہے گا اور اس کو پکڑنا بھی آسان ہوگا۔ اس کو گوگل نے Theft Detection Lock کا نام دیا ہے۔
یہ کیسے کام کرے گا
گوگل کا کہنا ہے کہ تمام اینڈروئیڈ 10 ڈیوائیسز میں یہ مہیا کیا جائے گا اور یہ فون کا Gyroscope and accelerometer کے ذریعے فون چھینے جانے کو ڈیٹیکٹ کرے گا۔ جیسے ہی چور فون زبردستی چھین کر بھاگے گا تو فون پر مندرجہ ذیل عوامل ہوں گے جو فون کے ڈیٹا کو محفوظ کریں گے اور اس کی ٹریکنگ میں مدد دیں گے۔
» فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنا مزید مشکل ہوجائے گا
» فون کے Find My Device فیچر میں فون کو گمشدہ قرار دے کر اس کی ٹریکنگ آسان ہوگی
» غلط پاسورڈ کوششوں پر فون لاک کردیا جائے گا
» آف لائن ہونے کی صورت میں بھی فون لاک ہوسکے گا
» فون کی سکرین کو دور سے ہی لاک کہا جا سکے گا۔
لیکن لیکن۔۔۔ کیا یہ فیچر پاکستان میں کام کرے گا ؟ یہاں تو فون چھینا ہی نہیں جاتا بلکہ آرام سے پیار سے لے لیا جاتا ہے۔۔۔ 🙂
[کچھ فیچر اینڈروئیڈ 15 کے لیے ہی مخصوص ہوں گے
ابھی ان فیچرز پر کام جاری ہے ]
✒️ ثاقب علی