Daily Roshni News

ساری دنیا میں کشمیری چائے بہت مشہور ہے ۔

ساری دنیا میں کشمیری چائے بہت مشہور ہے ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ساری دنیا میں کشمیری چائے بہت مشہور ہے ۔ مگر جہاں بھی آپ جائیں آپ آرڈر  کریں گے تو جو چائے آپ کو دی جاتی ہے اس میں پینک کلر اور پاؤڈر ڈال کر پیسا ہوا ناریل (کھوپہ) ڈال کر مصنوعی چائے پیش کی جاتی ہے یہ والی چائے بالکل  کسی لحاظ سے کشمیری چائے نہیں  ہوتی ۔

اب آپ  کو بتاتے ہیں حقیقی کشمیری چائے کیسے بنتی ہے۔عام طور پر گرین ٹی یا بلیک ٹی چائے کے  خشک  پتوں کو گرائینڈ کر کے تیار کیا  جاتا ہے  جبکہ کشمیری  چائے جنگلات میں زیر زمین قدرتی  طور پر اگنے والی جڑی بوٹی کی جڑوں  سے تیار کی جاتی ہے جسے مسلون کہا جاتا ہے اور یہ جڑی بوٹی  کشمیر کے جنگلوں میں کثرت سے پائی جاتی ہے جس سے ہماری نئی نسل واقف نہیں ہے

 ہمارے بزرگوں کو پتا ہے یہ تاثیر میں بہت گرم ہوتی ہے اور سردیوں میں استمعال ہوتی تھی۔ اس جڑی بوٹی کو جب خوب ابالیں تو یہ پینک کلر اور مخصوص منفرد ذائقہ دے گی تو یہ سمجھ لیں یہ ایک پتی کا کام کرتی ہے اس کا ذائقہ بہت  اچھا اور منفرد ہے۔اس کو آپ  نمکین بھی بنا سکتے ہیں۔کشمیر میں زیادہ نمکین چائے بنائی جاتی جبکہ دوسری جگہوں میں میٹھی چائےبنائی جاتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں باڈی ٹمپریچر مینٹین رکھنے کے لیئے بہت اچھی یے۔

کشمیری چائےاب ایک بین الاقوامی برینڈ کا درجہ رکھتی ہے آپ دنیا کے کسی بھی کونے  میں چلے جائیں آپ کو کہیں نہ کہیں  کشمیری چائے ضرور ملے گی۔اگر مصنوعی طور پر تیار کی گئے چائے اتنی ذائقہ دار ہے تو پھر آپ خود ہی اندازہ  لگا لیں جب آپ  اوریجنل جڑی بوٹی سے تیار شدہ کشمیری  چائے پئیں گے وہ کتنی زیادہ ذائقہ دار اور صحت کے لیے مفید ہو گی۔

اس چائے کا رنگ گلابی کا ہوتا ہے اسی نسبت  سے اسے کشمیری  چائے کے علاوہ  Pink Tea کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

تحریر و ترتیب  :منصوراعوان

Loading