Daily Roshni News

حاجی حنیف کے انتقال پر سماجی  شخصیتچوہدری اکرام الحق کا اظہار تعزیت۔۔

ہالینڈ،  حاجی حنیف کے انتقال پر سماجی  شخصیت

چوہدری اکرام الحق کا اظہار تعزیت۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز بروز ہفتہ 24 اگست 2024 کو سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق نے مدثر حنیف اور شاہد حنیف کے والد حاجی حنیف جو گزشتہ دنوں پاکستان میں وفات پاگئے مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ٰمرحوم کی آگے کی منازل کو آسان بنا کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین ۔اکرام الحق نے ڈیلی روشنی نیوز کے نمائندہ خصوصی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بذریعہ ٹیلی فون مرحوم کے صاحبزادے سے گفتگو ہوئی ہے ، انھوں نے بتایاکہ وہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں پاکستان سے واپس ہالینڈ آجائیں گے تو پھر اپنے والد مرحوم کی روح کو ایصال ثواب نذر کرنے کے لئے قرآن خوانی کا پروگرام منعقد کریں گے۔

Loading