Daily Roshni News

اسرائیل سے تعلقات کیلئے سعودیہ اور امریکا تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہےہیں: امریکی سفیر

سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر مائیکل رتنی نے عرب اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے کے اہم نکات کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں، جلد معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

امریکی سفیر مائیکل رتنی کے مطابق یہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس  میں  امریکا سعودی اسٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے شامل ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں سعودیہ اسرائیل تعلقات کو معمول پرلانا اور اقتصادی تعلقات کا قیام بھی  شامل ہے، ضروری ہے کہ ہم مل کر معاہدے کو حتمی شکل دیں۔

Loading