Daily Roshni News

شوھر اور مردانگی

شوھر اور مردانگی :

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )پشاور کی فلائیٹ تھی جب جہاز نے کراچی سے ٹیک آف کیا تو پندرہ منٹ کے بعد ساتھ والی نشست سے کچھ زنانہ چیخوں کی آوازیں آنے لگیں مڑ کر دیکھا تو ایک بیگم اپنے شوھر پر چلا رھی ھے. اور شوھر بیچارہ ھاتھ جوڑ کر اسے چپ کرائے جارھا ھے.

لب ولہجے سے ھزارے وال لگ رھے تھے .

عورت کہنے لگیں اگر تم مجھے اپنانا چاھتے ھو تو پہلی والی کو طلاق دو ورنہ مجھےدے دو. شوھر پھر دبے لفظوں میں اس سے التجائیں کرتا رھا. مگر وہ اور شیرنی ھوتی جارھی تھی. شور جب حد سے زیادہ بلند ھوا تو فضائی میزبان آگئیں اس نے بڑے پیشہ وارانہ لہجے میں دونوں میاں بیوی سے پوچھا کہ میں اپکی کیا خدمت کرسکتی ھوں تو خاتون نے چیخ کر اسے دفع ھونے کو کہا وہ بیچاری اپنا سا منہ لیکر چلی گئی. شوھر کی حالت دیدنی تھی….

جب اسکی چخ چخ حد سے بڑھ گئی تو میرا بلڈ پریشر بلند ھونا شروع ھوگیااور اپنی سیٹ سے اٹھ کر اس کے پاس گیا اور پوچھا کہ یہ موصوفہ اپکی کیا لگتی ھے؟ کہنے لگا بیگم ھے. میں نے کہا کہ بڑے بے غیرت قسم کے شوھر ھو بیوی کو اتنا آسمان پر نہیں چڑھاتے لگادو اسکے منہ پر ایک چمیٹ یا یہ کام میں کرلوں. عورت مجھ پر چیخنے کو تھی کہ میں نے اسے چپ کرایا کہ بی بی تم جس خاندان سے ھو وہ تو پتہ چل گیا میں تیرا شوھر نہیں ھوں جو تیری سنوں ایک لفظ منہ سے پھوٹا کان لال کردونگا.

آٹھارہ ھزار کا ٹکٹ لیا ھے اپنی سہولت کیلئے تیری وار کمنٹری کیلئے نہیں.

دوسرے مسافر بھی میرے ھمنوا بن گئے وہ عورت بھی دبک کر بٹھ گئی.

میں اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتا ھوا سیٹ پر آکر بٹھا اور پھر میری والی شروع ہوگئی😳

اس سے ثابت ہؤا اپنی بیوی کو چپ کروانا بہت مشکل ہے 😐

Loading