Daily Roshni News

میکانیات(9)-مومینٹم

میکانیات(9)-مومینٹم

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )مومینٹم کسی جسم کے ماس اور ولاسٹی کے حاصل ضرب کو کہتے ہیں۔ مومینٹم ایک ویکٹر مقدار ہے جس کی سمت وہی ہوتی ہے جو ولاسٹی کی ہوتی ہے۔لیکن مومینٹم ہمیں بتاتا کیا ہے؟؟

مومینٹم بتاتا ہے کہ کسی حرکت کرتے جسم کو روکنا کتنا آسان ہے یا مشکل؟اور اگر دو اجسام ایک جیسے ہی ماس رکھتے ہوں اور وہ ایک جیسی ولاسٹی سے ہی سفر کر رہے ہوں تو ان روکنے کے لیے درکار فورس کی مقدار بھی ایک جیسی ہو گی۔اگر یہی اجسام ایک دوسرے سے ٹکرا جائیں تو پھر؟؟اس سے ان کی موشن ختم ہو جاۓ گی آئیے اب اس کو ریاضی کی زبان میں سمجھنے کی کوشش کریں:

P=mv

P=momentum

مومینٹم ایک ویکٹر مقدار ہے اس کی سمت وہی ہوتی ہے جو ولاسٹی کی ہوتی ہے اس کا یونٹ kgms-¹ یے۔

مومینٹم اور فورس کا تعلق: مومینٹم کی سینس بھی فورس کی طرح ہے اگر اس کا وقت کے حساب سے ڈیریویٹو لیں تو نیوٹن کا دوسرا قانون نکل آتا یے:

dP/dt=mdv/dt

F=ma

آپ نے اکثر فزکس کی کتابوں پر ایک تصویر دیکھی ہو گی جس میں پانچ چھ گولیاں لگی رہی ہوتی ہیں اور ویڈیو بھی دیکھی ہو گی جس میں کوئ پروفیسر ایک گولی کو پکڑ کر چھوڑتا ہے تو آگے بھی ایک ہی گول جاتی ہے دو کو پکڑ کر چھوڑتا ہے تو دو گولیاں آگے جاتی ہیں۔اس میں بھی مومینٹم کام دکھا رہا ہے جب ایک گولی پکڑ کر چھوڑی جاتی ہے تو اس کا مومینٹم دوسری گولیوں کو ٹرانسفر ہو جاتا ہے لیکن چونکہ مومینٹم ایک ہی گولی کا ٹرانسفر ہوا ہے اس لیے آگے بھی ایک ہی گولی جاتی ہے اور اسی طرح جب دو گولیوں کو پکڑ کر چھوڑا جاتا ہے تو دو گولیوں کا مومینٹم ٹرانسفر ہوتا ہے اور دو گولیاں ہی آگے جاتی ہیں۔یہ ہے آسان زبان میں قانون بقاۓ مومینٹم۔اس کی ریاضیاتی شکل کچھ اس طرح یے:

m₁v₁+m₁v₃=m₂v₂+m₂v₄

یہ کلیہ یہ بتاتا یے کہ اگر دو اجسام ود مختلف ولاسٹیوں کے حرکت کرتے ہوۓ ٹکرا جائیں تو،ٹکر سے پہلے اور بعد میں دونوں اجسام کا مومینٹم برابر رہے گا۔

میکانیات فزکس کا وسیع موضوع ہے جس میں اس کے علاوہ بھی بہت سے موضوعات آتے ہیں جیسے کہ توانائی،بجاۓ نیوٹن کے قوانین استعمال کرنے کے بہت سی پرابلمز قانون بقاۓ توانائی سے حل ہو سکتی ہیں۔ توانائی کے علاوہ پروجیکٹائل موشن،اینگولر اور سرکولر موشن بھی میکانیات کا حصہ ہیں۔

ختم شد۔

کوئ سوال ہو تو کمنٹ کریں۔

Loading