Daily Roshni News

جانتے ہو ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔.

‏ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جانتے ہو ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔..؟

ہم ان کے سامنے”بڑے” بن جاتے ہیں

“سیانے” ہو جاتے ہیں

اپنے تحت بڑے “پارسا نیک اور پرہیزگار” بن جاتے ہیں …

وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے ۔.

انھیں “سبق” پڑھانے لگتے ہیں …

ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے ۔.

آماں جی یہ آپ نے کیا کیا ..

آپ کو نہیں پتا ایسے نہیں کرتے …

ابا جی آپ یہاں کیوں گیے۔.

اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے  ..

سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ ..

اب کیسے سمجھاؤں آپ کو …

جانتے ہو  …

ہمارا یہ “بڑا پن یہ سیانا پن” ہمارے اندر کے “احساس” کو مار دیتا ہے …

وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں …

 کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔..

وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار ذہنی گنجلگوں سے آزاد  ہوتے جا رہے ہیں …

 چھوٹی سی خوشی …

تھوڑا سا پیار…

ہلکی سی مسکراہٹ …

انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے …

انھیں “اختیار” سے محروم نہ کریں  ….

“سننے” کا اختیار …

“کہنے” کا اختیار …

“ڈانٹنے” کا اختیار …

“پیار” کرنے کا اختیار …

یہی سب انکی خوشی ہے ..

چھوٹی سی دنیا ہے …

ہمارے تلخ رویوں سے وہ اور  کچھ سمجھیں یا نہ سمجھیں …

 یہ ضرور سمجھ جاتے ہیں ک اب وقت انکا نہیں رہا …

وہ اپنے ہی خول میں قید ہونے لگتے ہیں …

اور بالآخر رنگ برنگی ذہنی اور جسمانی بیماریوں  کا شکار ہونے لگتے ہیں …

اس لئے  …

اگر ماں باپ کو خوش رکھنا ہے  ..

تو ان کے سامنے  زیادہ “سیانے”  نہ بنیں …

“بچے” بن کے رہیں ..

تا کے آپ خود بھی “بچے” رہیں …

❤میں ان کو خانوں میں کیسے بانٹوں جو میری عمر ِرواں کے دن ہیں

تمام دن میرے باپ کے دن’ تمام دن میری ماں کے دن ہیں❤

منقول

Loading