Daily Roshni News

رسول محتشمﷺ فرمان عالی شان ۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرا کندھا پکڑ کر فرمایا’’ دنیا میں  یوں  رہو گویا تم مسافر ہو یا راہ چلتے ۔ حضرت عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے تھے کہ جب تم شام پالو تو صبح کے مُنتظِر نہ رہو اور جب صبح پالو تو شام کی امید نہ رکھو اور اپنی تندرستی سے بیماری کے لیے اور زندگی سے موت کے لیے کچھ توشہ لے لو ۔ (بخاری۴ / ۲۲۳، الحدیث: ۴۶۱۶)

انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰے

Loading