Daily Roshni News

اولاد کی تربیت کیسے کریں؟

🌹 اولاد کی تربیت کیسے کریں؟🌹

سسرال والوں سے گزارش

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )سسرال والوں سے بھی گزارش ہے کہ آپ نے بھی مرنا ہے اور آپ کی پیشی بھی اللہ کے حضور ہوتی ہے۔ آپ نے بھی اپنے کئے کرائے کا اللہ کے ہاں جواب دینا ہے آپ بھی اپنی زبانوں پر اپنے عمل پر قابو رکھیے۔ اگر آپ کسی کی بہن بیٹی پر ظلم کرتے ہیں درندگی کا معاملہ کرتے ہیں تو آپ کی بیٹی کو بھی کسی نہ کسی دن کسی کے گھر جاتا ہے۔ یہ دنیا گنبد کی صدا مظلوم بچی پر جو ظلم آپ اللہ کا عذاب اس دنیا ہے جیسی کہو گے ویسی سنو گے۔ ممکن ہے وہ صبر اور حوصلے سے برداشہ میں تم پر نافذ ہوا تو شاید تم برداشت نہ کر پاؤ اور خدا وند قدوس ایسی بیماری اور ایسی تکلیف ایسے حادثے سے دو چار کر دے جو تمہارے لئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ناسور بن جائے ؟ ساس کو بھی معلوم ہونا چاہیے تمہیں ابو لہب کی بیوی کا حشر سامنے رکھنا چاہیے تمہیں ظلم اور ستم سے اپنی بہو کے لئے قافیہ حیات تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ تمہیں اپنی بہو کو جہیز کے طعنے نہیں دینا چاہیں ۔ تمہیں اس بچی کی عزت نفس مجروح نہیں کرنا چاہیے ۔ تمہیں اس بچی کو دن رات اذیتوں میں مبتلا نہیں رکھنا چاہیے تمہیں اپنی ساس کی بھی کئی باتوں کا انتظام اس بے چاری سے نہیں لینا چاہیے ورنہ دیکھنا تمہاری قبر میں کیڑے تو پڑنے ہی ہیں مگر تمہارے اپنے لڑکے تمہارے اپنے بچے تمہاری بڑھاپے کی مٹی خراب کر دیں گے اور یہ بڑھاپا تمہارے لئے اس طرح عذاب بن جائے گا کہ تمہیں کسی کروٹ بھی چین نصیب نہیں ہوگا۔

Loading