Daily Roshni News

منہاج القر آن شعبہ خواتین کے زیر انتظام وانصرام مینا بازارکا عظیم الشان انعقاد 24جون 2023کودی ہیگ میں ہوگا۔

 

منہاج القر آن شعبہ خواتین کے زیر انتظام وانصرام مینا بازار

کا عظیم الشان انعقاد 24جون دی ہیگ میں ہوگا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔محمد جاوید عظیمی )منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے شعبہ خواتین کے زیر انتظام وانصرام ہر سال مختلف سر گرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں خواتین و حضرات کثیر تعداد میں شریک ہو کر تقریبات کو  کھلے دل سے سراہتے بھی ہیں۔ شعبہ  خواتین ہر سال عظیم الشان مینابازار کا انعقاد انتہائی ذوق سے کرتا  ہے۔ اس سالانہ تقریب میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستانی دیسی کھانے ، ملبوسات، مٹھائیوں ، فن پاروں اور مہندی کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ بچوں کی تفریح اور کھیلنے کے پلے کارنر کا ہر سال کی طرح خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

اس سال رنگا رنگ مینا بازار  24 جون 2023 کو دن ایک 13:00بجے  SPORT CENTRUM HOUTZAGERIJدی ہیگ میں منعقد کیا جائے گا ، دو 2 یورو فی کس ہوگی۔ یاد رہے مینا بازار میں خواتین اور بچوں کا داخلہ ممکن ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے خبر کے نیچے دئیے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں۔

Loading