Daily Roshni News

بڑی ہی  ٹیکنیکل کہانی ہے۔۔۔۔انتخاب۔۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی(آسٹریا)

بڑی ہی  ٹیکنیکل

کہانی ہے۔۔۔۔

انتخاب۔۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی(آسٹریا)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔ محمد آفتاب سیفی عظیمی(آسٹریا)اجازت ہی ” سب سے بڑی چیز ” ہوتی ہے ۔

: ایک کہانی ہے ، اس سے آپ کو “بات سمجھ” آ جائے گی

بڑی ” ٹیکنیکل کہانی ” ہے

ایک درویش تھا جو” پانی پر چل کے آ جا” سکتا تھا ۔

وہ “بڑا مقرب” تھا ۔

اُسے” ایک عام انسان ملا” اور پوچھا کہ سنا ہے

کہ

آپ پانی پر چل سکتے ہیں ۔

درویش نے کہا ،ہاں ، ” اللہ کی مہربانی ” ہے ۔

اس نے کہا پھر چل کے دکھائیں ۔

وہ چل کے دریا کے پار چلا گیا اور پھر واپس آ گیا ۔ “

پانی اس کے لیے” زمین بن ” گیا تھا ۔

 اس آدمی نے کہا

 کہ یہ کون سی مشکل بات ہے ، کہو تو میں بھی چلوں ۔ درویش نے کہا چلو ۔ وہ چل کے پار گیا اور پھر واپس آ گیا ۔

: درویش” بڑا پریشان ” ہوا

کہ یہ تو مجھے” خاص تحفہ ملا ” تھا ،

اجازت ہوئی تھی ، پھر میں نے” عبادت ” کی تھی ،

 ایک مدت بعد میں پانی پر چل سکا ۔

: پھر اس سے پوچھا

کہ تو کیسے چل پڑا؟

 کہتا ہے

کہ یہ تو میں نے ابھی سیکھا ہے

اور میں نے تم سے پوچھ کے کیا ہے ۔

درویش نے کہا وہ کیسے؟

 اس شخص نے کہا

 میں نے تم سے پوچھا کہ کیا میں چلوں”

__ تو تم نے کہا ___

 کہ چلو ۔ “” اجازت ہو گئ اور میں چل پڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”””

جب میں نے کہا تھا

کہ یہ مشکل بات نہیں ہے تو یہ میں نے ٹھیک کہا تھا

اور پھر میں نے پوچھا

 کہ کہو تو میں چلوں ، تم نے کہا کہ چلو اور میں چل پڑا ، مجھے “اجازت چاہیے تھی جو مل گئ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “

محمد آفتاب سیفی عظیمی ویان اسٹریا

Loading