Daily Roshni News

اوور سیز فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سرفراز گوندل کی جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک گفتگو

ہالینڈ، اوور سیز فورم کنونشن 20 اکتوبر 2024 کو

پاکستان اسلامک سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگا

اوور سیز فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سرفراز گوندل کی

روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک گفتگو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک گیارہ اکتوبرکو اوور سیز فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سرفراز گوندل نے معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوور سیز کنونشن کا عظیم الشان انعقاد بروز اتوار 20 اکتوبر 2024 پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ میں ہوگا۔

مذکورہ کنونشن میں اوور سیز فورم کے قائدین چیئر مین پاکستان اور رسیز فورم شاہد رضا رانجھا ، جنرل سیکرٹری خرم شہزاد رانجھا ، مرکزی وائس چیئر مین غلام مصطفے ٰدیوان اور دیگر عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔ اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے سرفراز گوندل نے مزید کہا کہ متذکرہ  کنونشن میں شرکت کرنے والے قائدین اور مہمانان گرامی کا پُر تپاک استقبال کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز گوندل نے کہا کہ اوور سیز کنونشن کے انعقاد کا مقصد اوور سیز پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور اوور سیز پاکستانی بھائیوں کو متحد کرنا ہے ۔ بعد ازاں سرفراز گوندل نے ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مذکورہ کنونشن میں بھر پور شرکت کرنے کی پر زور اپیل بھی کی جاوید عظیمی نے اوور سیز فورم کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے اوور سیز فورم پاکستان اور اس کی زیر نگرانی دیگر ممالک میں قائم مراکز جبکہ اوور سیز فورم ہالینڈ کے صدر را سب جاوید  مانگٹ اور جنرل سیکرٹری سرفراز گوندل  فلاح و بہبود کے امور سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔

Loading