Daily Roshni News

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے امریکی اخبار کی جانب سے بنائے گئے سرورق کا جواب دے دیا۔

17 ستمبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں بیک وقت پیجر دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد زخمی اور درجنوں شہید ہوگئے۔

 جن پیجرز میں دھماکے ہوئے ان میں سے زیادہ تر حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال تھے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو کمزور کرنے کےلیے کیا جانے والا حملہ ہے۔

پیجر دھماکوں کے بعد امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی جانب سے سرورق پر پیجز دھماکے کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی تصویر لگائی گئی جس کی سرخی پر لکھا تھا ’بیپ بیپ بوم‘ (Beep, Beep, Boom) جس کا مقصد پیجر سے آنے والی آواز اور اس بعد ان میں ہونے والے دھماکے کو ظاہر کرنا تھا۔

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
نیویارک پوسٹ کا 18 ستمبر 2024 کو سرورق

اخبار نے اپنے سر ورق  پر ایک سالم پیجر اور ایک دھماکے سے تباہ ہونے والے پیجر کی تصویر بھی لگائی۔

تاہم اتوار کی شب حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیے جانے اور اس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور 60 سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی اسی طرح کا سرورق بنایا ہے۔

ایرانی اخبار ھمشھری نے آج اخبار کے پہلے صفحے پر نیویارک پوسٹ کے سرورق کی طرح ہی تصویر اور سرخی لگائی۔

اخبار نے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون کے دھماکے کی بعد کی تصویر لگاتے ہوئے اس پر سرخی لگائی ’وِہز، وِہز، بوم‘ (whiz, whiz, Boom) جس کا مقصد ڈرون کی آواز اور بعد ازاں اس سے ہونے والے دھماکے کو ظاہر کرنا تھا

حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایرانی اخبار نے بھی امریکی اخبار جیسی سرخی لگادی
ایرانی اخبار ہمشھری کا 15 اکتوبر 2024 کا صفحہ اول

اسرائیلی فوج اتوار کی شب حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون گرانے میں بھی ناکام رہی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ تھا۔

Loading