حزیفہ مسجد میں ختم شریف و جلسہ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد
جرمنی (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جرمنی کے شہر نورن برگ میں حزیفہ مسجد میں حاجی قیصرصدیق بھٹی کے لیئے سالانہ ختم شریف و جلسہ عید میلادالنبی ﷺ منعقد ھوا جس کے مہمان خصوصی پیر سید جعفر شاہ سواتی تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے علامہ حسنات احمد مرتضی نے کہا جب انسان مرجاتا ہے تو قبر میں چلا جاتا ہے اور ہمیں پتہ نہیں ھوتا کہ اس کے لیئے جنت کا دروازہ کھلا یا دوزخ کا ھم کہتے ھیں فاتحہ کرو اور خدا اس کے لیئے جنت کے دروازےکھول دیتا ہے اور اسکی مغفرت کرتا ھے اور فاتحہ پڑھنے والے پر رحمت برساتا ہے سورہ فاتحہ پڑھا کریں آپ کے بہت مسئلے حل ھو جائیں گے آخر میں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیااس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی درود و سلام کے بعد یہ روحانی محفل اجتماعی دعا پر اختتام پزیر ھوئی اور سامعین نے لنگر محمدی نوش فرمایا
مسجد کے منتظمین و میزبان
فیصل صدیق بھٹی۔ سہیل صدیق بھٹی۔ عنصر صدیق بھٹی اور محسن صدیق بھٹی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا