چشم بددور
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اکثر گھرانوں میں اگر کسی کا شیر خوار بچہ اچانک دودھ پینا چھوڑ دے، سہا سہا نظر آئے اور بغیر کسی وجہ کے رونے لگے تو بڑی بوڑھیاں فریرا کہہ اٹھتی ہیں کہ بچے کو نظر لگ گئی ہے۔ مرض کی اس تخصیص کے بعد علاج کا مرحلہ آتا ہے اور گھر یلو ٹوٹکوں اور دم درود سے بچے کی نظر اتاری جاتی ہے۔
ان ٹوٹکوں میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ جس کو نظر ہو جائے اس کے گرد طاق اعداد میں مرچوں کے سات دفعہ چکر دے کر مرچیں جلتے چولہے پر رکھ دی جاتی ہیں۔ اگران مرچوں سے جلنے کی خاص بو آنے لگے تو کہا جاتا ہے کہ نظر نہیں ہے اور اگر جلنے کے دوران مرچوں سے کہو نہ آئے تو یقین کر لیا جاتا ہے کہ نظر تھی اور اتر گئی۔ بعض گھرانوں میں مرچوں کے بجائے روٹی کا پھو یا استعمال کیا جاتا ہے ۔ نظر لگنے سے علاج کا ایک طریقہ یہ بھی مستعمل ہے کہ متاثرہ شخص یا چیز کے گرد جوتی کے سات پھیرے دے کر جوتی زمین پر یہ کہہ کر مار دی جاتی ہے کہ نظر اتر گئی ۔ بعض دفعہ مریض کے جسم کے بعض حصوں سے جانور کا کچا گوشت مس کر کے چھت پر پاسکواد یا جاتا ہے ۔ کہیں انڈے یا سفید چاول چوراہے پر رکھ دیئے جاتے ہیں۔ مائیں معصوم بچوں کو تیار کرتے وقت ان کے ماتھے یا ٹھوڑی پر کاجل کا ٹیکہ لگادیتی ہیں اور ان کا یقین یہ ہوتا ہے کہ اس عمل سے بچے نظر بد سے محفوظ رہتے ہیں۔
کسی نوجوان لڑکی کے رشتے نہ آئیں یا بغیر کسی وجہ کے بار بار مسترد ہو جائیں ، کسی کا چلتا ہوا کاروبار ٹھپ ہو جائے ، بچوں کی صحت ، حسن، کاروبار اور تعلیمی یافتی صلاحیتوں پر آنے والی رکاؤٹوں کی وجہ بھی نظرید بتائی جاتی ہے۔ ان تمام قسموں کی نظر سے بچنے کے لئے بڑی بوڑھیاں اور دوسری عورتیں جو احتیاطی تدابیر بتاتی ہیں ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔
نوجوان لڑکیوں کو مغرب کے بعد بال نہ کھولنے اور سر کو ڈھانکے رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔ شام کے بعد لڑکیوں کو چھت پر جانے سے بھی منع کیا جاتا ہے کہ نظر لگ جائے گی۔ گھر یا مکان کی کنسٹرکشن کے وقت کسی اونچی جگہ پر ”ماشاء اللہ “ یا قرآنی آیات و دعائیں تحریر کروانا بھی اسی زمرے میں آتا ہے ۔ بعض گھروں میں ہر ایک دو ماہ بعد پودوں کی نرسری میں لوبان کی دھونی بھی شاید اسی خیال کے تحت دی جاتی ہے کہ پودے نظر لگنے سے محفوظ رہیں۔
لوگوں کا ایک طبقہ ان باتوں کو تو ہمات میں شمار کرتا ہے اور ایسی باتوں کو فرسودہ روایات کی باقیات گردانتا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض ٹوٹکوں کے آزمانے سے متاثرہ شخص پاشئے میں مثبت تبدیلی بھی دیکھی گئی ہے۔ نظر لگنا مذ ہبی روایات سے ثابت ہے ۔ اس لئے کسی اچھی اور خوبصورت شئے کو دیکھنے کے بعد ”ماشاء اللہ“ کہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔
ہمارے ہاں نظر لگنے کو عام طور پر نگاہ بد اور نظرید بھی کہا جاتا ہے جس کی تشریح عموما یہ کی جاتی ہے کہ ایک شخص جب کسی دوسرے شخص کو ، درخت ، کار و بار، دکان یا کسی کی تعلیمی یا پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بری نظر سے دیکھتا ہے تو اسے نظر لگ جاتی ہے ۔ ایک عام مشاہدہ یہ بھی ہے کہ قریبی رشتہ داروں ، ماں باپ
نظر بد کے روحانی علاج
نظرید کے علاج یا نظر اتارنے کے لئے حضرت خواجہ شمس الدین نعیمی نے روحانی ڈائجسٹ کے قارئین کرام کے لئے بطور خاص چند روحانی و ظائف مرحمت فرمائے
جو ہم یہاں شائع کر رہے ہیں۔ بچوں کو نظر لگنا بچوں کی معصوم بھولی بھالی صورت اور بے ساختہ حرکتوں پر اکثر نظر لگ جاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ میں کھانے پینے کی رغبت کم ہو جاتی ہے، بچے اکثر سوتے میں ڈرنے لگتے ہیں۔ بچوں میں اگر نظر لگنے سے صحت خراب ہو اور ان میں چڑ چڑا پن ہو جائے تو ایسی صورت میں تین مرتبہ یا حفیظ پڑھ کر پیشانی پر دم کر دیں یارات کو جب بچہ گہری نیند سو جائے تو اتنی آواز سے کہ بچہ کی نیند خراب نہ ہو سورہ کو ٹرایک مرتبہ پڑھ کر بچے پر دم کر دیں۔
ماں بننے والی خواتین کو نظر لگنا :ایسی خواتین جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی کو کچھ باندھ دی گئی ہے۔ اکثر اس کا سبب نظر بھی ہوتا ہے۔ حاملہ خواتین کو ابتدائی تین مہینوں میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض خواتین حمل قرار پانے کے بعد غیر معمولی طور پر خوبصورت لگتی ہیں ان خواتین کو چاہئے کہ زیادہ میک اپ نہ کریں ، جسم کو
ڈھانپ کر رکھیں۔ نظر سے حفاظت کے لیے دن میں کسی وقت ایک مرتبہ سورہ یسین پڑھ کر اپنے اوپر پھونک ماریں۔ یہ عمل کم از کم سات دن تک کریں۔ ذہین بچوں کو نظر لگنا
جو بچے ذہین ہوتے ہیں وہ بعض اوقات ایسی باتیں کرتے ہیں جنہیں سن کر بڑے لوگ بھی حیران ہوتے ہیں۔ بعض دفعہ حیرت کے ساتھ انہیں بڑے اس طرح دیکھتے ہیں کہ بچوں کو نظر لگ جاتی ہے ۔ یوں نظر لگنے سے بچے خاموش رہنے لگتے ہیں، کھانے کی طرف رغبت کم ہو جاتی ہے ایسی صورت میں سلائی میں سرمہ لگا کر بچہ کے گال پر یا ماتھے پر تیل بنادیں اور تین مرتبہ یا حفیظ پڑھ کر پیشانی پر دم کر دیں۔ گھر کو نظر لگ جانا حاسد لوگ کسی کی ترقی ، کسی کی خوشی ، کسی کے مکان بنانے سے خوش نہیں ہوتے ۔ حاسد خواتین و حضرات کے حسد سے مکان کو نظر لگ جاتی ہے اور گھر میں بے رونقی ہو جاتی ہے ۔ گھر کے میں ذاتی طور پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ ان کا دل چاہتا ہے کر گھر سے کہیں باہر چلے جائیں۔ آپس میں بات بے بات مجھنے لگتے ہیں ایسی حالت میں سورہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے دیواروں پر چھڑ کنے سے نظر کا اثر زائل ہو جاتا ہے ۔ اس کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے:
عصر و مغرب کے درمیان تین مرتبہ سورۂ فلق
پڑھ کر پانی پر دم کر کے گھر کے چاروں کونوں میں چھڑک دیں اور تھوڑا پانی سب گھر والوں کو پلا دیں ۔ یہ عمل بلاناغہ سات روز یا گیارہ روز یا اکیس روز تک کیا جائے۔ مکان تعمیر کراتے وقت نمایاں جگہ ماشاء اللہ لکھنا بھی حسد سے محفوظ رہنے کا ایک طریقہ ہے۔
کاروبار کو نظر لگ جائے
اگر کاروبار چلتے چلتے ایک دم یا آہستہ آہستہ کم ہونے لگے ، قریب کی دکان میں گاہک خوب آتے ہوں اور ایک مخصوص دکان پر گاہک نہ آئیں یا خریدے بغیر چلے جائیں، اپنی تمام تر کوششوں کے دکان یا کاروبار اگر مسلسل خسارے میں جارہا ہو تو، کاروبار پر آسیبی اثرات یا سفلی کا شبہ ہو تو اس کے لئے کتاب روحانی نماز کا یہ عمل مفید اور زود اثر ہے۔ ایک کاغذ پر اکیس مرتبہ یا قھار لکھ کر دکان کے سامنے یا قریب ہرے بھرے درخت کی شاخ میں باندھ دیں۔ اللہ کے فضل وکرم سے دکان آسیب اور دوسری بلاؤں سے بالکل محفوظ رہے گی۔ اثر ختم ہونے کے بعد آٹھ ہفتوں تک کسی غریب آدمی کو ہر جمعرات کو کھانا کھلائیں۔ درخت یا پودوں کو نظر لگ جائے تو اس طرح کی نظر لگنے کا علاج یہ ہے کہ ایک کاغذ پر
لکھ کر کاغذ تہہ کر کے درخت پر ڈوری سے باندھ دیں۔ کھیتی باڑی کی نظر ختم کرنے کے لیے گیارہ کل و عمدہ مٹی پر1100مرتبہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم من ثمرة رزقاً بحق يا ارحم الراحمين
پڑھ کر مٹی پر دم کریں اور مٹی کو ہاتھوں سے مل کر جگہ جگہ پوری زمین پر پھیلا دیں۔ ایک مرتبہ عمل کر لینا کافی ہے۔ فصل کاٹنے سے پہلے نیت کر لیں کہ اتنی فصل اللہ کے نام خیرات کروں گا یا کروں گی۔
لڑکیوں کی شادیوں میں نظر سے رکاوٹ آج کل لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ والدین کے لئے پریشانی بنا ہوا ہے۔ رشتہ طے ہونے میں نظر کی وجہ سے رکاوٹ ہو تو رات سونے سے پہلے وضو کر کے ہیں مرتبہ سورۃ فاتحہ اور اکیس مرتبہ سور کا خلاص اول و آخر گیاره گیاره بار درود شریف پڑھ کر سجدہ میں جاکر دعا کی جائے۔ یہ عمل اکیس روز یا چالیس روز تک کیا جائے ۔ نانہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کریں۔ عمر زیادہ ہو جائے اور شادی نہ ہو تو آدھی رات گزرنے کے بعد دو نفل پڑھ کر 200 مرتبہ
يرسل الرياح فيما كان فيه پڑھ کر چاروں طرف پھونک ماریں اور یا اللہ یا رحمن یارحیم کا ورد کرتے کرتے سو جائیں۔ چالیس روز یا زیادہ سے زیادہ نوے دن کا عمل ہے۔
اور بہن بھائی کی نظر بھی لگ جاتی ہے اور ظاہر ہے یہ قریبی رشتہ دار بری نظر سے نہیں دیکھ سکتے ۔ کسی کے ہاں موجود درخت یا پودے کو اسی کے گھر والوں کی نظر نجھی لگ سکتی ہے۔
رسول الله ﷺ نے فرمایا کہ ” نظر کا لگنا حق ہے اگر کوئی چیز تقدیر پر غالب ہوتی تو نظر ہوتی“۔ [مسلم]
نظر لگنے سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر
1۔ جب بھی کسی خوبصورت چیز کو دیکھیں تو ماشاء اللہ ضرور کہیں۔
2۔ اپنی یادوسرے کی ذات یال و عیال کو دیکھ کر یہ دعا
پڑھیں، اللهم بارك فیہ
3 کسی پسندیدہ چیز کو دیکھنے کے بعد یہ پڑھیں
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُ الصَّالِحَاتُ
4۔ سور فالناس اور سور کا تعلق کی تلاوت سے نظر اتاری جاسکتی ہے۔
5 بچوں کے نظر کا ٹیکا لگاناروایات میں موجود ہے۔ ۔
6 نظر لگنے کی علامات دکھائی دیں تو مریض کے ہاتھ ، منہ اور پیر دھلوادیں اور ممکن ہو تو جس کی نظر لگ گئی ہے اس کے بھی۔
7 گھروں میں اور پودوں کو مہینہ میں ایک بار لوبان کی دھونی دیناد فع نظر کے لئے مفید عمل بتایا جاتا ہے۔
8۔ نظریہ کے اثرات سے حفاظت کے لیے صدقہ خیرات کی بڑی اہمیت ہے۔ حسب استطاعت زیادہ سے زیادہ صدقہ کرتے رہنا چاہیے۔۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ دسمبر2022