Daily Roshni News

خواب میں خواب انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی

 

(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشل۔۔۔خواب میں خواب ۔۔۔انتخاب ۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی)گیارہ سال کی عمر میں میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں سو رہا ہوں اور پھر میں نے اس خواب میں سوتے ہوئے ایک اور خواب دیکھا کہ میں ایک کچے راستے پہ ویگن چلا رہا ہوں۔ اسوقت مجھے صرف سائیکل چلانی آتی تھی۔ ڈرائیو کرنا تو بہت دور کی بات تھی۔ یہ خواب ویسے عجیب تھا اس خواب میں مجھے علم تھا کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں مگر جیسے ہیں گاڑی کا سٹئیرنگ ہاتھ میں آیا تو لگا کہ شاید میں حقیقت میں ڈرائیو کر رہا ہوں لیکن لاشعور کے کسی حصے میں یہ بات موجود تھی کہ یہ محض ایک خواب ہے۔ پھر میری اس خواب سے آنکھ کھلی اور میں نے ایک کرکٹ میچ کھیلا اور پھر میں واقعتاً دونوں خوابوں سے جاگ گیا۔

کچھ عرصے سے حقیقت کی تلاش میں نکلے ہوئے مسافر کے ذہن میں ناجانے کیوں یہ بات بار بار آرہی ہے کہ یہ جسم ،اس کی تکالیف، اس کی خوبصورتی اس کی ضروریات یہ سب خواب ہیں۔ میں زندگی جی تو رہا ہوں لیکن مجھے علم ہے کہ یہ حقیقت نہیں ہے اور جو حقیقت ہے وہ میں کیسے کسی کو بتاؤں کہ وہ حقیقت اس مادی جسم اور اس کے حواس سے باہر ہے۔ حقیقت بیان کرنے کے لئےالفاظ کہاں سے لاؤں ؟

 اس خواب میں جب سٹیئرنگ ہاتھ میں ہو تو یہ حقیقت لگنے لگتا ہے مگر لاشعور میں کہیں موجود ہے کہ یہ ہرگز حقیقت نہیں محض اک خواب ہے ایک دھوکہ ہے “اور دنیا کی زندگی دھوکے کے سوا کچھ نہیں ” (الحدید ۔20 ) القرآن۔

Loading