نیدر لینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) نیدر لینڈ میں اس سال موسم سرما طوالت اختیار کر گیا تھا سورج طلوع ہوتا مگر اس میں حدت یا تمازت نہیں ہوتی تھی تاہم سرد برفانی ہواؤں کا راج ہوتا تھا جس کے باعث مقامی رہائشی اکتا ہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب جون کے دوسرے ہفتے کے آغاز سے ہی موسم نے کروٹ لی تو نیدر لینڈ بھر میں موسم گرما کی قوت کا بھی مظاہرہ شروع ہو گیا ۔ ہر آنے والے دن میں گرمی کی حدت اور شدت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے کا گرم ترین دن بروز پیر 12 جون 2023 کو تھا اس روز درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ اس روز مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں ساحل سمندر کا رخ کیا اور اپنے جسموں کو ٹھنڈک مہیا کرنے کے لئے سمندر کی پل ریت پر لیٹ کر اور سمندر میں ڈبکیاں لگا کر دن گزارا جب تک موسم گرما رہے گا ساحل سمندر پر خواتین و حضرات متذکرہ سرگرمیاں روزانہ ان کی بنیاد پر سرانجام دیتے رہیں گے اس سے ساحل کی سمندر کی رونقوں میں اضافہ ہوگا