ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل) حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’میں معراج کی رات ایسی قوم کے پاس سے گزرا جو اپنے چہروں اورسینوں کو تانبے کے ناخنوں سے نوچ رہے تھے۔ میں نے پوچھا : اے جبرئیل ! عَلَیْہِ السَّلَام ،یہ کون لوگ ہیں ؟ انہوں نے عرض کی: یہ لوگوں کا گوشت کھاتے (یعنی غیبت کرتے)تھے اور ان کی عزت خراب کرتے تھے۔
( ابو داؤد،، ۴ / ۳۵۳، الحدیث: ۴۸۷۸)
انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی