Daily Roshni News

وٹامن ڈی۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

وٹامن ڈی Vitamin D / Depression

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ وٹامن ڈی۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)یوں تو وٹامنز اور معدنیات دو اہم قسم کے غذائی اجزاء ہیں، جو انسانی جسم کو زندہ رہنے اور صحت مند رکھنے کےلئے بہت ضروری ہوتے ہیں، یوں تو ٹوٹل 13 ضروری وٹامنز ہوتے ہیں۔جس میں وٹامن ڈی بھی بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

وٹامن ڈی  جسمانی نشوونما، ہڈیوں کی مضبوطی اور  مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے بہت اہم ہے۔ وٹامن ڈی ہمیں قدرتی طور پر انڈے، دودھ اور چند اور غذاوں سے حاصل ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کچھ مقدار ہماری جلد سورج کی شعاعوں کی مدد سے بھی تیار کرتی ہے۔ البتہ متوازن غذا نہ ہونے کی وجہ سے ، معدے کے مسائل کی وجہ سے ،زیادہ تر گھر کے اندر رہنے اور دھوپ میں نہ نکلنے کی وجہ سے اکثر لوگ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ آج کل تقریباً% 80 سے زیادہ لوگوں کو وٹامن ڈی کی کمی کا امکان ہوتا ہے۔

وٹامن ڈی کی علاماتِ

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی اہم علامات جیسا کہ

1۔ نیند کی خرابی کا ہونا 

2۔ 8 یا 10 گھنٹے نیند کے باوجود بھی فریش فیل نا کرنا

3۔ کمر درد اور ٹانگوں میں درد کا ہونا ، خصوصاً رات کو زیادہ درد اور بے چینی محسوس کرنا

4۔ بھوک میں کمی کا ہونا

5۔ کمزور قوت مدافعت کا ہونا، جسکی وجہ سے بار بار انفیکشنز یا نزلہ زکام کا ہونا

6۔ ہڈیوں میں درد کا ہونا

7۔ بار بار بیمار ہونا

8۔ بالوں کا گرنا

9:  سستی کمزوری محسوس کرنا

10: کیلشیم کی کمی کا ہونا

11: مزید وٹامن ڈی کی شدید کمی سے ہڈیوں کی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں ، جیساکہ (Osteomalacia)

12: ہر ٹائم بے چینی، تھکاوٹ محسوس کرنا

13: یاداشت کی کمی بھی ہو سکتی ہے ۔

 مزید جسم میں وٹامن ڈی کی کمی شوگر لاحق ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔کیونکہ اس سے انسولین مزاحمت بڑھتی ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی موٹاپے کو کم کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے،شوگر کے مریضوں میں وٹامن ڈی کی کمی سے شوگر کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

نوٹ: یہ علامتیں اور بھی بہت سی بیماریوں میں ہو سکتی ہیں ۔ جیسے ڈیپریشن ،Restless leg syndrome, کسی اور وٹامنز یا منرلز کی کمی، اعصابی کمزوری یا کوئی اعصابی بیماری کا ہونا وغیرہ وغیرہ ۔اس لیے پہلے تشخیص کروانی چاہیے ،پھر علاج ۔

وٹامن ڈی کی تشخیص

علامتوں اور لیب ٹیسٹ سے اس کی تشخیص کی جاتی ہے۔

Test Name: 25 OH Vitamin D Total

وٹامن ڈی کا نارمل بلڈ لیول 30 سے 100 تک ہوتا ہے ۔

پیدائش سے چھ سال تک کے بچوں کے لئے

 وٹامن ڈی ڈراپس۔کا ایک قطرہ روزانہ دیا جاتا ہے, تا کہ بچوں کو وٹامن ڈی کی کمی سے بچایا جا سکے۔

چھ سال سے بڑے بچوں اور بڑوں کے لئے

وٹامن ڈی کی کمی کی تشخیص کے لئے پہلے بلڈ ٹیسٹ کرونا چاہیے۔۔ اور پھر تشخیص کے بعد ڈاکٹر کی تجویز کردہ مقدار کے مطابق وٹامن ڈی کے انجیکشن یا کیپسول استعمال کیے جاتے ہیں ۔

(وٹامن ڈی کا ٹیسٹ تھورا سا مہنگا ہوتا ہے۔ جس کی قیمت 2 سے 4 ہزار تک ہوتی ہے)

پھر بھی بہتر تو یہ ہے کہ پہلے لیب ٹیسٹ کروایا جائے ۔اگر آپ کو وٹامن ڈی کی کمی کی کافی علامتیں ہیں ، شدید وٹامن ڈی کی کمی میں 10 سے زیادہ بھی انجیکشن یا کیپسول استعمال کیے جا سکتے ہیں ، لیکن یہ تو آپکا ڈاکٹر ہی اڈوائز کرے گا ۔ اگر آپ اپنی مرضی سے زیادہ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس استعمال کرو گے تو پھر سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں۔ جیسے پیاس میں اضافہ، بار بار پیشاب انا.

 الجھن، سستی اور تھکاوٹ۔، پٹھوں کی کمزوری اور چلنے میں دشواری،ہڈیوں کا درد، اور گردوں کی پتھری وغیرہ ہو سکتی ہے ،

 عام طور پر 2 وٹامنز کی زیادہ مقدار ہو نے سے سائیڈ ایفیکٹ ہو تے ہیں، پہلا وٹامن D اور دوسرا A …

باقی وٹامن ڈی کی کمی سے بچنے کے لیے آپ کو  روزانہ دھوپ میں 15 منٹ تک وقت گزارنا چاہیے ۔

اور خوراک میں دودھ، دہی اور پنیر ، مچھلی کا استعمال کرنا چاہیے ،شکریہ

Regards Dr Akhtar Malik

Follow me Akhtar Rasheed

Loading